بین الاقوامی

فرانسیسی صدرکا ایک بار پھر دورہ لبنان، آزادی کی 100سالہ تقریب میں شرکت

لبنان کے ساتھ برادرانہ اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایک بار پھر لبنان پہنچ گئے انہوں نے لبنان کی آزادی کی سو سالہ تقریب میں شرکت کی۔

فرانسیسی صدر امانویل میکرون ایک روزہ دورے پر لبنان میں موجود ہیں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر کا یہ لبنان کا دوسرا دورہ ہے۔

فرانسیسی صدر نے اپنے سرکاری دورے کا آغاز سیاسی امور سے کیا جو لبنان اور فرانس کے تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔۔صدر میکرون نےلبنان کی آزادی کی سو سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں‌ نے کہا کہ فرانس اور لبنان کے باہمی تعلقات سو سال سے جاری ہیں۔

فرانسیسی صدر کے دورے کا مقصد بیروت بندرگاہ کے بعد لبنان کو درپیش مشکلات میں مدد فراہم کرنا اور نئی حکومت کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کے لیے کام کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button