بین الاقوامی

حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کا الزام، وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی اور مظاہروں کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کا الزام پر لیبیا کی وفاقی حکومت نے وزیر داخلہ کو کام سے روک دیا۔

لیبیا میں وفاقی حکومت کی صدارتی کونسل نے وزیر داخلہ فتحی علی باشاہ کوعہدے سے ہٹا دیا۔

صدارتی کونسل نے فیصلے میں کہا کہ وزیر داخلہ کو بہتر گھنٹوں کے اندر صدارتی کونسل کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش کیا جائے۔

وزیرداخلہ سے مظاہروں کے لیے اجازت نامے جاری کرنے، مظاہرین کے لیے مطلوبہ تحفظ فراہم کرنے اور مظاہروں سے متعلق بیانات جاری کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ مظاہرے اس ہفتہ قبل کے طرابلس اور دیگر شہروں میں ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ پر حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button