مشرقی بحیرہ روم تنازع: یورپی یونین کی ترکی کو دھمکیاں، خطے میں تصادم کاخطرہ بڑھ گیا

ترکی کے یونان اور قبرص سےتنازعہ نے خطے میں تصادم کاخطرہ بڑھ گیا۔

مشرقی بحیرہ روم میں تنازع کے بعد یورپی یونین نے ترکی کو  پابندیوں کی دھمکی دے دی۔ پابندیاں مشرقی بحیرہ روم میں یونان اورقبرص سے کشیدگی میں کمی سے مشروط ہیں۔

یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کا تنارع سنگین نوعیت اختیار کر گیا،،یورپی یونین نے ترکی کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر لی۔ جن پر بلاک کے چوبیس ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے سفارتکار کہتے ہیں بلاک مذاکرات کے لیے سنجیدہ موقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔ رکن ممالک یونان اور قبرص کی حمایت میں ثابت قدم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق بحری جہاز سمیت یورپی بندرگاہوں کے استعمال پرہو گا۔ ان اقدامات میں یورپی یونین ہر اس پہلو پر غور کرے گی، جس کا تعلق غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں