بین الاقوامی

امریکا میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، ہزاروں افراد بے گھر

امریکا میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی رہاست لوئیزیانا کے ساحل پر سمندری طوفان لارا ٹکرانے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں6 افراد ہلاک ہوگئے، متعدد زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان لارا امریکا کی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے میں پوری قوت کے ساتھ داخل ہوگیا،220کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے تیز ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو مٹا کر رکھ دیا۔

 سمندری طوفان سے کئی درخت، ہورڈنگز اور کھمبے گر گئے، ایک کار پر بڑا اور بھاری درخت گرنے سے14 سالہ لڑکی سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مختلف مقامات سے دو لاشیں ملی ہیں، دو درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

 لوئیزیانا کے بعد سمندری طوفان لارا کا رخ اب ریاست آرکنساس کی طرف ہے تاہم اس کی شدت کم ہونے کی وجہ سے وہاں نقصان کا اندیشہ کم ہے جب کہ لوئیزیانا میں لارا طوفان کے نقصانات میں اضافے کا خدشہ بدستور برقرار ہے۔

Related Articles

Back to top button