بین الاقوامی

238 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی خاتون ایڈوکیٹ زندگی کی بازی ہار گئی

238 روز کی بھوک ہڑتال پر بیٹھی کرد خاتون ایڈوکیٹ ابرو تیمتک زندگی کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کے الزام میں ساڑھے 13 برس قید کی سزا پانے والی کرد خاتون ایڈوکیٹ نے 8 ماہ قبل غیر معینہ مدت کےلیے بھوک ہڑتال کی تھی جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسی۔

ابرو تیمتک کو حالت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے دوران چل بسی۔

اِبرو کے بھوک ہڑتال شروع کرنے کے تقریبا ایک ماہ بعد اس کا ایک عرب نژاد تُرک ساتھی وکیل آیتاج اونسال بھی ابرو کے ساتھ ہڑتال میں شامل ہو گیا تھا۔ جسے ابرو کے ساتھ ستمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اونسال کو ساڑھے 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

ابرو کا اپنے ساتھی وکیل اونسال کے ساتھ یہ مطالبہ تھا کہ ان کے ساتھ ایک منصفانہ عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Back to top button