سانحہ کرائسٹ چرچ: انسانیت کو درندگی کا نشانہ بنانے والا دہشت گرد منتکی انجام تک، عمر قید کی سزا سنا دی

نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہششت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا پھر دہشت گردی تسلیم کر لی تھی

آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کی تھی۔ نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 51 نمازی شہید، 40 زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کی تھی۔

نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد اس حملے کی ویڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔

ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں