بین الاقوامی

کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی نے مچائی تباہی، اڑھائی لاکھ کے قریب افراد ہوئے بے گھر

آسمانی بجلی نے کیلیفورنیا میں تباہی مچائی، 12 لاکھ ایکڑ رقبے تک پھیلی آگ نے 12 سو گھروں کو برباد کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی کے باعث مخلتف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا، ابھی پہلے سے بھڑکتی ہوئے آگ ہی بے قابو تھی آسمانی بجلی گرنے کے مزید واقعات نے مزید 600 مقامات پر آگ بھڑکا دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شمال اور وسط میں لگنے والی آگ نے لاس اینجلس سے 3 گنا بڑے رقبے کو راک کا ڈھیر بنادیا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو میں مدد مل رہی تھی تاہم آسمانی بجلی گرنے مزید جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے اب تک اڑھائی لاکھ کے قریب رہائشی نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button