بین الاقوامی

بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نئی وضاحت، سعودی عرب سے اہم خبر آگئی، جانیے تفصیلات

سعودی عرب میں شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے انتظار میں ہے لیکن حکومت نے اب تک عالمی پروازوں سے پابندیاں نہیں اٹھائیں۔

ایوی ایشن نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے احکامات جاری ہوں گے تو مطلع کر دیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے پروازوں کی بحالی کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے چکا ہے۔

حالیہ دنوں سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے وضاحت کی تھی کہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، تاحال اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انٹرنیشل فلائٹس کی بحالی کرونا کیسز میں کمی سے مشروط ہے۔

Related Articles

Back to top button