بین الاقوامی

امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون موت کے کچھ گھنٹوں بعد دوبارہ زندہ ہوگئی

امریکا میں مردہ قرار دی گئی ایک خاتون اپنی موت کے کچھ گھنٹوں بعد دوبارہ زندہ ہوگئی۔

امریکا کی ریاست مشی گن کے علاقے ساؤتھ فیلڈ میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر گھر والوں نے ریسکیو ٹیم کو بلا لیا۔

خاتون کی سانس بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی لیکن بےسود۔۔جب خاتون میں کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی تو ریسکیو ٹیموں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

میڈیکل ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر ڈالی۔

لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کا وقت آیا تو خاتون سانس لینے لگی، جس نے گھر والوں کی حیرت میں ڈال دیا۔۔

Related Articles

Back to top button