بین الاقوامی

یو اے ای اسرائیل تعلقات تناؤ کا شکار، پہلی باضابطہ ملاقات منسوخ۔۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طیاروں کی ڈیل کی مخالفت کرنے پر یو اے ای نے اسرائیلی حکام سے طے شدہ پہلی باضابطہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات ، اسرائیل اور امریکی حکام میں ملاقات جمعہ کو ہونا تھی لیکن اس سے قبل نیتن یاہو نے امریکہ یو اے ای ڈیل کی مخالفت کی۔

بین الاقوامی منظر نامے پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ملاقات کی منسوخی یو اے ای کی جانب سے نتن یاہو کو پیغام ہے کہ داخلی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے فروخت کرنے کی خواہشمند ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے یو اے ای کو طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی۔ اسرائیل اس وقت مشرق وسطیٰ کی واحد ریاست ہے جس کے پاس ایف 35 جنگی طیارے ہیں۔

موساد کے ڈائریکٹر نے امریکہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ایف35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی۔ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن نےاسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل20 سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو امریکہ کے ایف -35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے متعلق اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر قسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا مخالف ہے جو علاقے میں اس کی برتری کے لئے خطرے کا باعث بنے۔

متحدہ عرب امارات امریکی ساخت کے ایف35 لڑاکا طیارے خریدنے پر اصرار کر رہا ہے اور اسرائیل سے اس نےاس سلسلے میں رکاوٹیں برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button