بین الاقوامی

فلپائن کا جنوبی شہر جولو دھماکوں سے گونج اٹھا، دو دھماکوں میں 11 افراد ہلاک

فلپائن کا جنوبی شہر جولو دھماکوں سے گونج اٹھا،،یکے بعد دیگرے دو دھماکوں گیارہ افردا ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فلپائن کے صوبہ سولو کے شہر جولو میں دو بم دھماکوں سے تباہی کے مناظر۔پہلا دھماکا سڑ ک کے قریب اسٹور کے باہر ہوا ایک گھنٹے بعد سو میٹر کے فاصلے پر دوسرا دھماکاہوا جس میں چرچ کو نشانہ بنایا گیا۔

دونوں دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جن میں اکثریت پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ہے۔

دھماکے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Related Articles

Back to top button