بین الاقوامی

بیلا روس میں سیاسی بحران، مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہرے جاری

بیلا روس میں سیاسی بحران کو کوئی حل نہ نکل سکا،، مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہرے نہ تھم سکے،، بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر دارالحکومت میں فوج کو تعینات کر دیا گیا۔

یورپی ملک بیلاروس میں متنازع انتخابات کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔عوام نے پابندی کے باوجود دارالحکومت منسک میں متنازع انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نےدھاندلی کے ذریعے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کے خلاف مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔۔مظاہرین نے حکومت مخالف اجتماع کو ‘نئے بیلاروس’ کے لیے مارچ کا نام دیا ہے۔

دو ہفتوں سے جاری مظاہروں میں اب تک دو افراد جان سے گئے،، بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے دارالحکومت میں فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کر دیا ہے۔

بیس سے زائد ممالک میں بیلاروس کے عوام کی حمایت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا ئی گئیں،، یہ زنجیر بیلاروس کی سرحد پر آ کر ختم ہو ئی۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button