بین الاقوامی

سی سی ٹی وی فوٹیج: بیٹے کی بد بختی، اپنی ہی ماں کا قتل کردیا، افسوس ناک خبر آگئی

ایک آدمی نے دفتر میں بیٹھے اپنے گھر کا سکیورٹی کیمرا چیک کیا تو ایسا منظر آنکھوں کے سامنے تھا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر شیٹنوگا کے رہائشی اس شخص نے اپنے موبائل فون پر جب گھر کے سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس کا 19 سالہ بیٹا اپنی 54 سالہ ماں کو قتل کر رہا تھا۔

گیریٹ بیلاﺅ نامی یہ بدبخت بیٹا اپنی ماں ٹریسی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر رہاتھا جب اس کے باپ نے کیمرے پر انہیں دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریسی کے شوہر نے یہ ماجرا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی گیریٹ اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔ جب پولیس پہنچی تو ٹریسی بے حس و حرکت لاش فرش پر پڑی تھی۔

پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد باپ کیمرے پر اپنی بیوی کو قتل ہوتے دیکھ رہا تھا۔ اس نے بتایا ہے کہ ٹریسی کو قتل کرنے کے بعد گیریٹ اس کی لاش کو گھسیٹ کر ایک طرف لے گیا جہاں کیمرا نہیں پہنچ رہا تھا۔

پولیس جب پہنچی تو گیریٹ گھر میں ہی موجود تھا۔ اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button