بین الاقوامی

کورونا ویکسین کی مشترکا تیاری، پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہِ خیال

چین میں حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کورونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکا تیاری پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کورونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکا مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان وزرائے خارجہ نے کورونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکا تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

دونوں رہنماوں نے عالمی صحت پر ڈبلیو ایچ او کے کردار کی حمایت کی اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق چین نے پاک چین آہنی بھائیوں کے عزم کو دہرایا اور چین نے پاکستان کے خطے میں مضبوط شراکت ہونے کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button