بین الاقوامی

اسرائیل کے تعلقات استوار: امارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار، ہرسطح پر بائیکاٹ کا اعلان

لیبیا کی مرکزی افتا کونسل نے اسرائیل کے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کرنے پرامارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیتے ہوئے امارات کا ہرسطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیبیا کی افتاح کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اولین دشمن ہے۔

اس کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ امارات کا معاشی، سیاسی، سفارتی اور سماجی شعبوں سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کریں تاکہ ابو ظبی کی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست سے دوستی کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے خود کو عالم اسلام کی صف سے نکال کر مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button