بین الاقوامی

مودی سرکار کی ناکامی، پنجاب میں انتہائی قدم اُٹھا لیا گیا، انڈیا میں ہلچل مچ گئی

آج پورا بھارت یوم آزادی منا رہا ہے، پوری دنیا میں موجود بھارتی 15 اگست کو یوم آزادی کے طور پر منا رہے ہیں۔

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پنجاب میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ہے، جس نے بھارتی سرکار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بھاری پنجاب کے ڈی سی آفس پر بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آتے ہی پورے پنجاب اور بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعلیٰ نے قوم سے خطاب بھی کیا۔ اس خطاب کو پورے ملک کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی نشر کیا گیا لیکن کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی یوم آزادی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور کسی بھی کشمیری نے اس خطاب کو نہیں سنا۔ 

وادی میں مکمل ہڑتال رہی کیونکہ کشمیریوں کی جانب سے واضح الفاظ میں کہہ دیا گیا کہ وہ اس آزادی کو نہیں مانتے۔ کل کشمیر میں کشمیریوں نے یوم آزادی پاکستان کے ساتھ منایا اور جگہ جگہ کشمیر پاکستان کا حصہ، کشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے اور پاکستان سے بھر پور محبت کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب کل یوم آزادی پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے حریت رہنماء سید علی گیلانی کو پاکستان کے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستانن بھی بھی نوازا گیا۔

سید علی گیلانی اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے انکی جانب سے حریت رہنماء تقریب میں شریک ہوئے اور صدرِ پاکستان عارف علوی سے نشان پاکستان وصول کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ آزادی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو پاکستان کی جانب سے سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button