بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید، امریکا نے مودی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکا میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔

امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کااعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔

اس فنڈ ریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے، جو بائیڈن نے انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button