بین الاقوامی

ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی کو حادثے کی جگہ سے نہ ہٹایا جائے،سعودی حکومت نے ہدایت جاری کر دی

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں سمیت تمام شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اگر ٹریفک حادثہ پیش آجائے تو جائے وقوعہ سے گاڑی کسی صورت نہ ہٹائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تنبیہ کی ہے کہ ٹریفک حادثے کے بعد اپنی گاڑی کو حادثے کی جگہ سے نہ ہٹایا جائے، حادثے کے وقت جو ڈرائیور گاڑی چلا رہا ہو اسی کا نام رپورٹ میں درج کیا جائے۔

اس کے علاوہ ڈرائیور بھی تبدیل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، قانون کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال تک جرمانہ یا تین ماہ تک قید یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گاڑی کو حادثے کی جگہ سے ہٹانا یا حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ممکنہ امداد فراہم نہ کرنا یا حادثہ کرنے والے ڈرائیور کو تبدیل کرنا یا کسی کو ٹریفک حادثے میں ناحق شریک کرنا یا کسی بھی وجہ سے فرضی ٹریفک حادثہ کرنا قانوناً جرم ہے، اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ قانون کی دفعہ 61 اور 62 کے مطابق ٹریفک حادثے کے فریق ہر ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ گاڑی کو حادثے کی جگہ پر ہی روکے رکھے۔

ہددایات کے مطابق حادثے کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دے، زخمی ہونے والوں کی ممکنہ مدد کرے، اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ یا تین ماہ تک قید یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button