بین الاقوامی

بیروت دھماکے، غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف نے ہنگامہ برپا کر دیا

لبنانی حکومت کو بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع ہونے کا انکشاف، لبنان کے قومی سلامتی کے ادارے نے صدر اور وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ہی بندرگاہ میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکے یا دہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

ملک کے سیکیورٹی ماہرین نے صدر اور وزیراعظم کو بندرگاہ کے ڈپو میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ماہرین نے لبنانی حکومت کو جولائی میں بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک ہونے والے دھماکے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔ پچھلے ہفتے دو ہزار سات سو پچاس ٹن امونیم نائٹریٹ کا دھماکا ہوا تھا اور اس نے شہر کے بڑے حصوں کو تباہ کردیا تھا۔

حکومت کے مطابق یہ کیمیائی مادہ بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک چھ سالوں سے غیر محفوظ ذخیرے کی صورت میں موجود تھا۔

دوسری جانب لبنان کی حکومت نے ہلاکت خیز اور تباہ کن دھماکے کے بعد، پھوٹ پڑنے والے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں مستعفی ہوگئی ہے اس بات کا اعلان لبنان کے وزیر اعظم نے کیا‘

وزیر اعظم حسان دیاب نے ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں کہا کہ میں اس حکومت کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، خدا لبنان کی حفاظت کرے۔

دیاب نے کہا کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹ رہے ہیں تا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہو سکیں اور ان کے ساتھ مل کر تبدیلی کی جنگ لڑ سکیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئے انتخابات کب ہوں گے‘

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے کابینہ اور اسمبلیاں توڑنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ دھماکوں کے بعد کئی وزیر اور اعلی حکومتی اہلکار احتجاجا مستعفی ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button