ابوظہبی میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، افسوس ناک خبر آگئی، ویڈیو وائرل
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظبی سٹی میں اتوار 9 اگست کی صبح رہائشی عمارت میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقے میں گزشتہ تین روز کے اندر آگ لگنے یہ دوسرا واقعہ ہے۔
ابوظبی سٹی میں شیخ راشد بن سعید اسٹریٹ (پرانا ایئرپورٹ) میں واقع یونیورسل اسپتال کے قریب 9 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔
ابوظبی کے محکمہ شہری دفاع نے آگ لگنے کے بعد فوری اقدامات کیے اور سب سے پہلے عمارت میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کر کے باحفاظت نکال لیا۔
بعد ازاں محکمہ فائربریگیڈ کے رضا کار ریسکیو آپریشن کے لیے جائے وقوعہ پہنچے اور انہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں گراؤنڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔
A large fire has broken out in Abu Dhabi – clouds of smoke can be seen across the city
Hope everyone is alright!
— Ashleigh Stewart (@Ash_Stewart_) August 9, 2020