بین الاقوامی

سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کی جان خطرے میں۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

سعودی عرب میں مقامی شہری نے ہاؤس آئسولیشن کے دوران لاپرواہی برتی جس سے 21 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے جمعے کو بیان جاری میں واضح کیا کہ ایک شہری نے محسوس کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے۔ بعض علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں۔

اسے قانون صحت کے بموجب خود کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنی چاہیے تھی۔ اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے 21 افراد نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وزارت صحت نے بیان میں مزید کہا کہ مقامی شہری نے جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ اس کی لاپروائی سے خود اس کے خاندان کے 13 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک اور مشکل اس وقت پیش آئی جب فیملی کے 13 متاثرین میں سے ایک شخص نے خود کو یہ جاننے کے باوجود کہ وہ کورونا کے مریض سے مل چکا ہے احتیاط نہیں برتی جس کے باعث مزید 8 افراد وائرس کی زد میں آگئے۔

Related Articles

Back to top button