بین الاقوامی

بھارتی شوبز کو لگا ایک اور دھچکا، سوشانت سنگھ کے بعد ایک اور اداکار کی مبینہ خودکشی

بھارتی اداکار سمیر شرما نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی۔

بھارتی شوبز میں رواں سال ایک اورمبینہ خودکشی کر لی گئی۔ بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سمیر شرما نے مبینہ طور پرگھرمیں پھندا لگا کر اپنی جان لی۔

سمیر شرما نے سیریل ‘یہ رشتے ہیں پیار کے’، ‘کہانی گھر گھر کی’، ‘لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ‘اس پیار کو کیا نام دوں’، میں کام کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔

سمیر شرما نے ہنسی تو پھنسی اور اتفاق جیسی ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردارادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button