بین الاقوامی

چین اور بھارت کا سرحدی تنازعہ، چینی حکومت نے بدلہ لے لیا، اہم خبر جانیے

چین کا بھارت پر جوابی وار، آئی پی ایل کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

چینی کمپنی ویوو موبائل نے بھارتی کرکٹ لیگ کی اسپانسر شپ کا معاہدہ ختم کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو سالانہ 440 کروڑ روپے ملتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرحدی کشیدگی اور چینی موبائل ایپس پر پابندی جیسے بھارتی اقدامات کے بعد اب چین نے بھی جوابی وار کیا ہے۔

آئی پی ایل کی اسپانسر چینی کمپنی نے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی ویوو موبائل بھارتی کرکٹ لیگ کی مرکزی اسپانسر تھی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو سالانہ 440 کروڑ روپے کی رقم ادا کرتی تھی۔

اب بھارت چین کشیدگی کے بعد چینی کمپنی نے آئی پی ایل کی اسپانسر شپ کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

چینی کمپنی کے اس اقدام سے آئی پی ایل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ 

متحدہ عرب امارات میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو مزید مالی نقصانات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button