بین الاقوامی

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے اقاموں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے اقاموں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔ بیرون مملکت مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے بتائی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پربیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان تارکین وطن کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے یہ اقدام شاہی فرمان پرعمل کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Back to top button