سعودی حکام کا اداروں کو سخت حکم جاری، بات نہ مانی گئی تو ادارے بند

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے سعودی گارڈز تعینات نہ کرنے پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

 پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو کمپنی یا ادارہ سعودی گارڈ تعینات نہیں کرے گا اسے پہلے انتباہ دیا جائے گا پھر عارضی طور پر کمپنی یا ادارے کو بند کردیا جائے گا۔ پچاس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

انتباہ بار بار نظر انداز کرنے پر جرمانہ بڑھا دیا جائے گا بعدازاں بحکم عدالت کمپنی یا ادارے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کمپنیوں و اداروں میں تقرر کی کارروائی معیاری ضوابط اور اعلیٰ سیکیورٹی اصولوں کے مطابق ہوتی ہے۔

بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ بحکم قانون تمام کمپنیوں اور اداروں کے لیے لازم ہے کہ وہ سعودی سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں۔

پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ ساری کارروائی قانون کے دائرے میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں