بین الاقوامی

روس کا ایسے خطرناک ہتھیار کا تجربہ، امریکہ اور دیگر ممالک دھنک ہو کر رہ گئے

زمین پر تو مختلف ممالک میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری تھی لیکن اب روس نے ایسے خطرناک ہتھیار کا تجربہ کر لیا ہے کہ اس دوڑ کو خلاء میں بھی پہنچا دیا ہے۔

گزشتہ دنوں روس نے کامیابی سے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیارلانچ کیا اور اسے مدار میں پہنچا دیا۔

اس ہتھیار کے ذریعے سیٹلائٹس کو تباہ کیا جا سکتا ہے، جن پر اس وقت پوری دنیا کا انحصار ہے۔

روس کے اس تجربے پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کی مذمت کی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے اس روسی تجربے کو خلاءکے امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی فوج کے سپیس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس اگر اس ہتھیار کو سیٹلائٹس کے خلاف استعمال نہ بھی کرے، تو اس کے ٹکڑے ہی سیٹلائٹس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

“روس نے یہ ہتھیار گزشتہ ہفتے اپنی کوسموس 2543سیٹلائٹ سے فائر کیا۔ اس ہتھیار نے کسی دوسرے خلائی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا لیکن روس ہی کی ایک اور سیٹلائٹ کے بہت قریب پہنچ گیا۔

امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”روس کا یہ تجربہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سپیس سسٹمز کو درپیش خطرے کی ایک مثال ہے۔

اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سسٹمز کو لاحق خطرہ حقیقی ہے اور وقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button