بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان عالمی اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

دونوں عالمی رہنمائوں کے درمیان بات چیت ٹیلی فون پر ہوئی۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی اوران کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہاربھی کیا۔ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماو¿ں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گل کی اپوزیشن پر تنقیدسعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ وہ ہسپتال میں تیزی سے روبصحت ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انڈوسکوپی سرجری کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ہوئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ڈاکٹروں کی ہدایت پر مزید کچھ دن ہسپتال میں ہی قیام کریں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے منگل کو منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت ہسپتال ہی سے کی تھی۔ 

Related Articles

Back to top button