کویت میں زیرِ علاج امیرِ کو بیرونِ ملک کیوں بھیجا جارہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اپنے مکمل علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق طبی ٹیم کے مشورے پر 91 سالہ امیر کویت مکمل علاج کیلئے امریکا گئے ہیں۔

شیخ صباح الاحمد الصباح کا اتوار کو ملک میں ایک آپریشن بھی ہوا ہے، امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔

امیر کویت کی صحت سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں