بین الاقوامی

امیر ملک موجودہ خطرناک صورتحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں صرف اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کی یاد میں تقریب کے سالانہ لیکچر میں خطاب کرتے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کے لیے خرچ کر رہے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر کر دی ہیں، کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کر دیے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت سب کے لیے صحت کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹا دیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے اور ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔

Related Articles

Back to top button