بین الاقوامی

ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا مریض ہیں: حسن روحانی

ایران میں تین سے ساڑھےتین کروڑ افرادممکنہ طور پر کورونا کے خطرے کی زد میں ہیں۔

صدر حسن روحانی نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کے خلاف ٹھوس اقدام کی اپیل کردی ہے۔

امریکا کی غیر انساانی پابندیوں کی زنجیر میں جکڑےایران کے صدرحسن روحانی نے دنیا کو ایران میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھاکہا ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔ اگر دنیا نے اس طرف توجہ نہ دی اور امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے اقدام نہ کئے تو یہ تعداد ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تقریبا چودہ ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو لاکھ انہتر ہزار چار سو چالیس افراد کورونا کا شکار ہیں۔

Related Articles

Back to top button