بین الاقوامی

چھٹی پر جانے والے غیر ملکی ملازمین کے حوالے سے سعودی حکام نے اہم بیان جاری کردیا

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایگزٹ ری انٹری لے کر سعودی عرب سے جانے والے افراد پروازیں بحال ہوتے ہی سعودی عرب واپس آسکتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاحال سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی اور زمینی سفر پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی پروازیں بھی بند ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں کب بحال ہوں گی تاحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں حکام کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ حالات میں چھٹی پر ایگزٹ ری انٹری (خروج وعودہ ) لے کر جانے والوں کی واپسی میں کوئی امر مانع نہیں، جیسے ہی پروازیں بحال ہوں گی چھٹی پر جانے والے غیر ملکی واپس سعودی عرب واپس آسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی رپورٹوں کا جائزہ لیتے ہیں، اس کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جاتی ہے جس کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ جوں ہی کرونا وائرس کے حوالے سے حالات نارمل ہوں گے اور پروازیں بحال ہوجائیں گی تو چھٹی پر جانے والے تارکین وطن کے معاملات بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button