بین الاقوامی

نریندر مودی کا سیکیورٹی عملہ 5 بار تبدیل، کس کا خطرہ اور کیا ہیں وجوہات ؟ اہم خبر آگئی

گزشتہ 6 ماہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیکیورٹی عملہ 5 بار تبدیل کیا جا چُکا ہے، آخر وجوہات کیا ہیں اور کس کا خطرہ ہے؟۔ اندرونی بغاوت کا بھی خطرہ ہے اور بیرون محاذ بھی کُھل چکے ہیں۔

 ایک دور میں ایران بھی بھارت کے اہم ساتھی سمجھا جاتا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اب چین اور ایران کا تعلق بہت گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں چائنہ اور ایران کے بہت بڑے معاہدے ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں تشویشناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

اس وقت پورے خطے میں بھارت کا کوئی بھی ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے، سب کے ساتھ بھارت کی لڑائی چل رہی ہے۔

حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں بھارتی وزیراعظم کی سیکیورٹی، سیکیورٹی کوڈ، عملہ اور حتیٰ کہ سیکٹریٹ کے لوگ بھی 5 بار تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

دنیا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم کا سیکیورٹی عملہ پانچ بار تبدیل ہوچکا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی جب بھی کسی وزٹ پر نکلتے ہیں تو اس کی خبر سیکیورٹی عملے کو 5 یا 6 منٹ پہلے دی جاتی ہے۔ بھارت کو اپنے ہی ملک میں بغاوت کا خوف ہے۔ مودی نے تمام اقلیتوں خوا وہ مسلمان ہو، سکھ ہو یا نیچلے طبقے کا ہندو ہو ان سب کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ایک نئی بلکہ کئی بار رپورٹ کی تھی کہ نریندر مودی کو انکے اپنے ہی گارڈز یا ان کے گھر کا عملہ جان سے مار سکتا ہے۔

حتیٰ کہ مودی کے گھر کے اندر پکا ہوا کھانا بھی 3 بار چیک کیا جاتا ہے اور چیک کرنے کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد بھارتی وزیراعظم کھانا نوش فرماتے ہیں۔ نریندر مودی کو اپنے ملازمین ، باورچی، صفائی کرنے والے عملے اور قریبی رشتہ داروں سے خوف ہے۔

Related Articles

Back to top button