بین الاقوامی

قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے متعلق طالبان نے بڑا بیان جاری کردیا، اہم خبر آگئی

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے افغان حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا عمل مذاکرات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سہیل شاہین نے لکھا کہ مذاکرات میں تاخیر کسی کے مفاد میں نہیں، معاہدے کے تحت تمام مطلوب قیدیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو جو فہرست دی ان میں تمام قیدی سیاسی ہیں، تمام قیدیوں کو دوحہ امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت کو رہا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت آپس میں قیدیوں کی رہائی عمل میں لائیں گے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔

فریقین کی جانب سے مرحلہ وار قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ اب تک تین ہزار سے زائد جنگجو رہا کیے جاچکے ہیں جبکہ طالبان نے بھی سیکڑوں افغان فورسز اور پولیس اہلکاروں کو آزاد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران طالبان نے 27 افغان فوجی اور پولیس اہلکاروں کو رہا کیا۔ جبکہ اس سے قبل متعدد بار رہائی کا سلسلہ عمل میں لایا جاچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button