بین الاقوامی

مسجد حرام کا اہم منصوبہ جو براہ راست خانہ کعبہ سے متصل ہے، مزید تفصیلات جانئے

مکہ مکرمہ مسجد حرام کے توسیعی منصوبے کے ضمن میں حرم مکی کے شاہ عبد العزیز گیٹ کی تیاری کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

باب شاہ عبدالعزیز حرم مکی کی توسیع کے ایک عظیم منصوبے میں سے ایک ہے۔ باب شاہ عبدالعزیز کو عظیم الشان مسجد حرام کے بڑے دروازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس گیٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ براہ راست خانہ کعبہ سے متصل ہے۔

مکہ مکرمہ چیمبر میں رئیل اسٹیٹ کمپنی جبل عمرکے مشیر انجینئر انس صیرفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ شاہ عبد العزیز گیٹ کے تخلیقی کام کے مزید کئی پہلو سامنے آئے ہیں۔ زیر تکمیل گیٹ کے نئے روپ کو دیکھ کر نظریں خیرہ رہ جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ عبد العزیز گیٹ مسجد حرام کی جنوبی جانب مرکزی دروازہ ہے اسے ترتیب میں پہلے داخلی دروازے کا درجہ حاصل ہے۔

اس دروازے کی تعمیر میں جدید اور بہترین معیار کا تعمیراتی سامان استعمال کیا جا رہا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور عمدہ ڈیزائن تیار کیا جانے والا یہ گیٹ مقدس خانہ کعبہ سے مربوط ہے۔

اس دروازے سے خانہ کعبہ صرف تین سو میٹر کی مسافت پر ہے اور یہاں سے داخل ہونے والے اہل ایمان پورے خانہ کعبہ کا براہ راست دیدار کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی اور عمارت سازی کے کاموں کے دوران ، دروازہ اپنے پرانے مقام سے تقریبا 50 میٹر باہر رکھا گیا ہے۔

گیٹ کی کل اونچائی 51 میٹر ہے جب کہ محرابوں کا اندازہ 20 میٹر لگایا گیا ہے۔ دونوں کناروں پر بنائے جانے والے میناروں کی اونچائی 137 میٹر ہوگی جب کہ پہلے اس گیٹ کے میناروں کی اونچائی 90 میٹر تھی۔

Related Articles

Back to top button