بین الاقوامی

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

 اسرائیلی فوجیوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والا فلسیطنی گارڈ پوسٹ پر پیٹرول بم پھینک رہا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹہل رہا تھا کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے سیلفٹ گورنمنٹ عبداللہ کامل نے بتایا کہ 29 سالہ ابراہیم ابو یعقوب فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں نوجوان گاؤں میں ٹہل رہے تھے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ شروع کردی‘۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جولائی میں انضمام کا عمل شروع ہوسکتا ہے تاکہ یہودی آبادکاری سے اسرائیل کی خود مختاری قائم کی جائے۔

جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین، اسرائیل کو اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹانے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر اسرائیلی وزیراعظم آگے بڑھے تو اس کے جواب میں انتقامی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

تاہم اسرائیل پر پابندیوں کے لیے تمام 27 ممبر ممالک کے معاہدے کی ضرورت ہوگی۔

 

Related Articles

Back to top button