بین الاقوامی

سیکورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت، بھارت نے امریکا سے مزید مدد مانگ لی

بھارت نے سیکورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے تعاون کے بعد امریکا سے مزید مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت آن لائن سیکریٹری خارجہ مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات میں بھارتی سیکریٹری خارجہ ہرش شرنگلا اور امریکی انڈر سیکریٹری اسٹیٹ ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔

مذاکرات میں سیکورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے بعد بھارت نے امریکا سے مزید مدد مانگی، ہرش شرنگلا نے بھارتی طلبہ کے ویزوں کا معاملہ اٹھایا اور امریکا سے استدعا کی کہ بھارتی طلبہ کے حوالے سے نئے حکم نامے پر نظر ثانی کی جائے۔

خیال رہے کہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے امریکا نے غیر ملکی طلبہ کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے، امریکی فیصلے سے لاکھوں بھارتی طالب علم بھی متاثرہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، پاکستان کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پاکستانی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں، اقوام متحدہ نوٹس لے۔

پاکستانی مستقبل مندوب منیر اکرم نے یو این میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پول کھول دیا، اور کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملے میں بھارت ملوث تھا، کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے میں بھی بھارت ملوث تھا، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے گروپوں کی اعانت کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button