بین الاقوامی

افغانستان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں پر حملہ کردیا

افغانستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر اچانک شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا اور اندھادھن فائرنگ شروع کردی، فوجی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

 رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ملکی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے نہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شدت پسندانہ کارروائی کے جواب میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے کو اہلکاروں نے دبوچ لیا، گرفتار شدت پسند کو نامعوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

تحقیقات کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ دہشت گرد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔

Related Articles

Back to top button