بین الاقوامی

نریندر مودی پیدائشی جھوٹے قرار دے دیئے گئے مگر کیس وجہ سے؟ جانیے تفصیلات

بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما سلمان نظامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پیدائشی جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے عوام کو ماموں بنا دیا۔ نریندر مودی کے دورہ لداخ کو کانگریس نے فوٹو سیشن قرار دے دیا۔

کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی لداخ جھڑپ میں زخمی اہلکاروں سے ملے،زخمیوں کو نہ ڈرپ لگی نہ کوئی دوا کانام ونشان تھا،کسی بھی زاویے سے وہ کوئی اسپتال نہیں لگ رہا، مودی کے دورے میں ڈاکٹرز کی جگہ فوٹوگرافرز تھے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما سلمان نظامی نے کہا کہ مودی پیدائشی جھوٹے ہیں،پہلے چین کے قبضے پر جھوٹ بولا، اب مودی سرکار کا میڈیا نقصان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے ہماری زمین لے لی، بھارت اپنا علاقہ واپس لینے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کھلم کھلا چین کے دعوے کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں، مودی بھارت اور ہماری فوج کی حمایت کی بجائے کیوں چین کی حمایت کر رہے ہیں؟

Related Articles

Back to top button