بین الاقوامی

سعودی حکومت کا اقامہ سے متعلق واضح اعلان آگیا۔۔۔ اہم خبر سے آگاہ ہوجائیں

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اپنے اقامے کی تجدید کیلیے گزشتہ نو ماہ کی فیس پیشگی ادا کرنا ہوگی، اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامے کی تجدید کی کارروائی فیملی کے سربراہ کے اہل و عیال اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر نہیں کی جائے گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ خاندان سمیت ان کے اقامے میں 3 ماہ کی توسیع شاہی فرمان کی تعمیل میں فیس لیے بغیر کردی گئی تھی تو انہیں آئندہ 9 ماہ کی ہی فیس ادا کرنا ہوگی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ لوگ اس حوالے سے غلط فہمی میں مبتلا ہیں، اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی کارکنان کے اہل خانہ پر واجب الادا فیس کے حصول کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے باقاعدہ چارٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نجی اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کو اپنے اہل وعیال، والدین، ساس، سسر، ڈرائیور اور ملازمہ کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور یہ فیس اقامے کی تجدید کے وقت پورے سال کی پیشگی لے لی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button