بین الاقوامی

امریکی محکمہ امیگریشن کا 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا بڑا فیصلہ

کورونا کی عالمی وبا کے باعث امریکی معیشت ہل گئی، ادارے دیوالیہ ہونے لگے ، محکمہ امیگریشن کے تیرہ ہزار ملازمین کو بغیرتنخواہ چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

امریکا میں بےروزگاری مزید بڑھنے لگی ، امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے مالی بحران بڑھنے پر تیرہ ہزار سے زائد ملازمین کو گھر بھیجنے کا نوٹس بھیج دیا، چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق تین اگست سے ہوگا، تیرہ ہزار سے زائد ملازمین بغیرتنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پالیسی کے مطابق محکمہ بڑی حد تک درخواست دہندگان کی طرف سے ادا کی جانے والی فیسوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے درخواستوں میں پچاس فیصد کمی آئی ۔رپورٹس کے مطابق امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر بیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ پندرہ ارب ڈالرز ہے ، امیگریشن سروسز نے کانگریس سے تین اگست سے پہلے ہنگامی فنڈز میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرز فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی کہا گیا کہ درخواستوں میں دس فیصد سرچارج شامل کرکے وہ رقم واپس کردیں گے۔ترجمان امیگریشن کے مطابق حکومت کی طرف سے رقم نہ ملی تو پچہتر فیصدملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button