بین الاقوامی

جارج فلائیڈ کی ہلاکت، میناپلس کا متعصب محکمہ پولیس ختم کرنے کی منظوری

جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد محکمہ پولیس میں اصلاحات کے مطالبے نے زور پکڑا تو سٹی کونسل متحرک ہو گئی،،شہر کا محکمہ پولیس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا معاملہ، شہریوں کا احتجاج رنگ لے آیا،امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینا پولیس کی سٹی کونسل نے شہر کے چارٹر میں ترمیم کے مطالبے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔

مینا پولیس کی شہری کونسل نے شہر کا محکمہ پولیس ختم کرنے کی تجویز منظوری کر لی، پولیس کے محکمے کو ختم کرنے کے لیے سٹی کونسل کے کسی رکن نے مخالفت نہیں کی، یہ فیصلہ سیاہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل اور پولیس کا محکمہ ختم کرنے کے پرزور عوامی مطالبے پر کیا گیا۔

یہ ترمیم اس دلدوز واقعے کے بعد کی جارہی ہے جب منیا پولس پولیس کے اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شہری موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،، جس کے بعد پورا امریکا پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا۔

Related Articles

Back to top button