چین پر حملہ مت کرنا ورنہ پاکستان اور چین مل کر تباہی مچا دیں گے، امریکہ کی بھارت کو وارننگ

بھارت کا چین کوسبق سکھانےکادل توبہت کررہاہے لیکن وہ مجبورہے اوروہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اکیلا چین سے جنگ کرسکے۔

سینئر صحافی وتجزیہ کارصابرشاکر نے چین اوربھارت تنازع کے حوالے سے کہا کہ مختلف ممالک کے مفادات اب واضح ہونا شروع ہوگئےہیں ۔ بھارت کا چین کوسبق سکھانےکادل توبہت کررہاہے لیکن وہ مجبورہے اوروہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اکیلاچین سے جنگ کرسکے ۔

ایک دفعہ لڑائی شروع ہوگئی تواسے روکنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ بھارت نے گزشتہ روز اپنی 45ہزارفوج لداخ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں تعینات کی تھی۔

دوسری جانب چین نے بھارت کودھمکی دی تھی کہ فوراً علاقہ خالی کرو۔ چین بھی اس وقت پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول پردفاعی تنصیبات تعمیرکررہاہے۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹیکنس نے کہا ہے کہ بھارت کی چین کے خلاف فوجی کارروائی رسک ہے ۔ امریکی ماہرین نے مشورہ دیاہے بھارت کوکہ اگراس نے کارروائی شروع کی توچین جیت جائےگا۔ آپ اگریہ سوچ رہے کہ لڑائی گلوان ویلی تک محدودرہے گی تودونوں ایٹمی ممالک ہیں اگرجنگ شروع ہوگئی توچین اپنی پسند کے محاذ پر جنگ لڑے گا۔

دوسری جانب چینی کمپنیوں کے بھارت کی جانب سے بائیکاٹ پرچین کوفرق نہیں پڑے گا بلکہ اس سے بھارت کوزیادہ نقصان ہوگا۔ کیونکہ بھارت چین پرزیادہ انحصارکرتاہے۔

تھنک ٹینک کی ایک اوررپورٹ کے مطابق یہ جوسلسلہ شروع ہوایہ سب تنازع آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد شروع ہوا اورمودی کے اس فیصلے نے پاکستان اورچین کوایک دوسرے کے ایک اورزیادہ قریب کردیاہے۔ مسئلہ کشمیراب صرف بھارت اورپاکستان کے لیے نہیں بلکہ یہ مسئلہ پاکستان اورچین کوایک دوسرے کے قریب لے آیاہے ۔

آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں چین کی سرمایہ کاری کہ وجہ سے چین نے بھارت کا موقف ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ چین آزادکشمیرمیں پاورپراجیکٹ لگانےجارہاہے اس کے علاوہ بھاشا ڈیم کی تعمیربھی چین تعمیرکررہاہے جبکہ سی پیک پاکستان اورچین کی قربت کا سبب ہے ۔

سی پیک کاتحفظ چین کی پہلی ترجیح ہے۔ چین ہرصورت سی پیک کاتحفظ کرے گا۔ امریکی ماہرین نےبھارت کوخبردارکیاکہ سوچ سمجھ کرکوئی قدم اٹھانا۔ چین نے جوبھی اقدامات اٹھائے ہیں یہ سارے اقدامات سی پیک کے گردگھومتےہیں۔ چین اورپاکستان نے ہرصورت سی پیک کاتحفظ کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں