بین الاقوامی

بالآخر ایسا کیا ہوا جو 40 سال بعد سعودی حکومت نے ایئر پورٹ بند کردیا؟ عوام میں تشویش کی لہر

جدہ کا پُرانا ایئر پورٹ 40 سال بعد بند کر دیا گیا ہے۔ اس ایئر پورٹ کے جنوبی ٹرمینل کی بندش کے بعد اب تمام فلائٹ آپریشنز ٹرمینل 1 پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جدہ کا پُرانا ایئر پورٹ یعنی جنوبی ٹرمینل 40سال تک مسافروں کو سروس فراہم کرنے بعد بالآخر بند کر دیا گیا ہے۔

اس ٹرمینل سے تمام فلائٹ آپریشنز اب ٹرمینل 1 پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں نئے تعمیر کئے گئے ہال نمبر 1 کے بھی مناظر ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ جمعرات کے روز کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ ایئرپورٹ کا جنوبی ٹرمینل مسافروں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور تمام فلائٹ آپریشنز ٹرمینل 1 پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈا خطے کے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔اس کا کل رقبہ 810 مربع میٹر ہے جہاں سے سالانہ 30 ملین لوگ سفر کرسکیں گے۔یہ ہوائی اڈہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ نئے ہوائی اڈے کے ڈیزائن اور تراکیب کو عمومی طور پر سعودی عرب کے ماحول اور خاص طور پر جدہ کے تاریخی ماحول سے متاثر آرکیٹیکچرل عناصر نے خصوبصورت بنایا گیا ہے۔

ٹرمینل کمپلیکس کے آس پاس اور اس کے اندر تازہ گھاس کے بچھونے بھی بنائے گئے ہیں۔جن سے ہوائی اڈے کی خوبصورتی اور اس کے ماحول دوست ہونے کی خصوصیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہوائی اڈے کے درمیان میں 18 ہزار مربع میٹر پرمشتمل ایک پارک بھی بنایا گیا ہے۔ ایک خود کار ٹرین اسٹیشن، مرجانی چٹانوں اور مچھلیوں کے تالاب کے ذریعے اس ہوائی اڈے کو سمندری ماحول سے جوڑنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button