بین الاقوامی

کورونا وائرس: ویکسین کے کلینکل تجربات سے متعلق حکومتِ چین کی اہم پیش رفت، اہم قدم اٹھا لیا

چین نے کورونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی اپنی دوسری ویکسین کے کلینکل تجربات کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جا رہا ہے، اب تک دنیا بھر میں مہلک وبا کو وڈ 19 سے 4 لاکھ 70 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چینی ادارے نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کورونا کے خلاف بنائی جانے والی دوسری ویکسین کے کلینکل تجربات کی منظوری دی گئی ہے، یہ ویکسین چین کی اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنس میں تیار کی گئی، تجرباتی ویکسین کی آزمائش کے لیے 8 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنس کی جانب سے تیار کردہ ویکسین میں ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، اسی طرح کی ٹیکنالوجی امریکی کمپنی موڈرنا انک اور جرمن کمپنی کیوری ویک نے بھی استعمال کی ہے لیکن چین میں کلینکل ٹرائلز میں اس سے پہلے اس کا تجربہ نہیں کیا گیا۔

ایم آر این اے پروجیکٹ کے محقق کن چینگ فینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ویکسین کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

چینی کلینکل ٹرائل رجسٹری کے مطابق ین نان والو ایکس بائیو ٹیکنالوجی اور سوزہو ابوجین بایو سینس ایم آر این اے ویکسین کے لیے پہلے مرحلے کے کلینکل ٹرائل اسپونسر کرنے کے ساتھ آزمائشی مرحلے کی نگرانی کریں گے۔

اس کے علاوہ اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنس اور کینسینو بائیولوجکس نے مشترکہ طور پر ایک اور ویکسین تیار کی ہے،جس میں مختلف ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، چین میں اس ویکسین کے دوسرے مرحلے میں ٹرائل جاری ہیں اور کینیڈا میں اسے انسانوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button