بین الاقوامی

کورونا وائرس: عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے معاشی مشکلات کے شکار افراد کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

کورونا وائرس کی وجہ عالمی معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے عمان میں ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

قرضے دینے کے لیے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان کے ذریعے ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی توثیق کردی، یہ قرضے ان افراد کے لیے ہیں جو کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں۔

ایمرجنسی قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ عمان کی سپریم کمیٹی کی طے کردہ ریگولیشنز کے بعد کیا گیا ہے۔

قرضے کاروباری خواتین و مرد حضرات کو فراہم کیے جائیں گے، خصوصی ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جو ریادہ کارڈ ہولڈر ہوں گے، جو اپنے کاروبار کے مالک ہوں گے، یا پھر عمان ڈویلپمنٹ بینک لون کے بینفشری ہوں گے۔

گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سپریم آرڈر جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت کرونا وائرس سے معاشی طور پر متاثر افراد کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے چھوٹے اور درمیانے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

عمان کے سلطان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد جلد ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

Related Articles

Back to top button