بین الاقوامی

سعودی عرب کی حج ادا کرنے کی اجازت، کونسے افراد یہ فریضہ انجام دیں سکیں گے؟ اہم خبر جانئے

سعودی عرب حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے، سعودی عرب سے باہر سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی رواں سال حج پر نہیں آسکے گا، ملک میں مقیم شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے تک محدود ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں- عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔

سعودی حکومت جو ہر سال حج اور عمرے پر آنے والے لاکھوں فرزندان اسلام کی خدمت کا اعزاز حاصل کرتی ہے- دنیا بھر کے مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ یہ فیصلہ حرمین شریفین کے زائرین کی صحت و سلامتی کے جذبے سے کیا گیا ہے۔

وزارت حج نے اپنا بیان اس دعا پر ختم کیا کہ اللہ تعالی دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے تحفظ فراہم کرے اور ہر آفت سے بنی نوع انساں کی حفاظت کرے- اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔

Related Articles

Back to top button