بین الاقوامی

امریکا جانے کے خواہشمند ہو جائیں ہوشیار، ویزا پالیسی میں ترمیم، ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکیوں کے لئے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے پیش نظر غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے کو روکنے کیلیے ویزا پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان آج متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے سخت ویزا پالیسی ہوگی، اس میں چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے، اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے نئی ویزا پالیسی سے متعلق زیادہ تفصیلات دینے سے گریز کیا تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر امیگریشن کو محدود رکھنے کے اپنے دیرینہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کورونا وبا کا استعمال کر رہے ہیں ، وہ امیگریشن کے بارے میں سخت مؤقف سے صدارتی انتخاب میں امریکیوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے بڑی امریکی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی کارکنوں کے امریکہ میں داخلے کو روکنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

یاد رہے اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا وہ امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کے لیے اور امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ سے ہی ہر قسم کے ویزہ سے متعلق کارروائی معطل کی جاچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button