بین الاقوامی

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کون؟ اہم خبر آ گئی

سعودی عرب میں کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے شہر حائل سے 250 کلو میٹر دور ٹریفک حادثے میں چار پاکستانیوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق کار سامنے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر بھی جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری معلوم ہو رہی ہے تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔حادثے میں مرنے والوں میں 5 افراد سعودین شہری تھے اور 4 پاکستانی مزدور تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے سعودی فیملی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ خاندان کا ایک 17 سالہ لڑکا گھر میں رہ گیا تھا، وہ لوگ حائل شہر میں رہتے تھے اور رشتے داروں کے پاس جا رہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے سعودی شہری نایف مرزوق الرشیدی حائل پولیس میں سارجنٹ تھے، جبکہ پاکستانی کارکنوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔c

Related Articles

Back to top button