بین الاقوامی

تیز بخار اور کھانسی، نوجوان نے پل سے چھلانگ لگا کر جان دے دی

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چینی شہری نے دوسروں کو وائرس سے بچانے کےلیے اپنی زندگی داوٗ پر لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر چینگزہو میں جمعے کو پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے چلتی سے ٹیکسی سے کود کر پل سے چھلانگ لگادی۔

مذکورہ شہری کو تیز بخار اور کھانسی ہورہی تھی جس پر اس نے خود کو قائل کرلیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے، دیگر افراد اس سے رابطے میں آکر کوویڈ 19 کا شکار نہ ہوجائیں، اسی مسٹر لی نے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شہری چلتی ٹیکسی سے کودا اور پل سے چھلانگ لگائی ویسے ہی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمبولیس کو فون کردیا تاکہ مذکورہ شخص کو بچایا جاسکے۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 27 سالہ شخص کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور خون بھی کافی بہہ چکا ہے لیکن اس کے بچنے امیدیں روشن ہیں اور اس کی کورونا رپورٹ بھی منفی ہے۔

Related Articles

Back to top button