بین الاقوامی

برطانیہ کے ادارہ شماریات نے کورونا سے ہونے والی اموات سے متعلق خوفناک انکشاف کردیا، جانیے تفصیلات

برطانیہ کے ادارہ شماریات نے کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بڑا انکشاف کردیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا سے سفید فام مردوں کے مقابلے میں سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی دگنی اموات کے امکانات ہیں۔

ادارہ شماریات نے اعداد و شمار میں پہلی بار آبادی کی کثافت، محرومی اور ثقافت کو بھی شامل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیشی،پاکستانی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے مردوں میں سفید فام مردوں کے مقابلے میں کورونا سے موت کا خطرہ 1.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ایشیائی خواتین میں اموات کاخطرہ سفیدفام عورتوں کےبرابر ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام اور ایشیائی افراد کو کورونا زیادہ شدت سے متاثر کررہا ہے جبکہ مذہبی اعدادو شمار کے مطابق مسلمان مرد سب سے زیادہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں.

دوسری جانب برطانیہ میں اب تک کورونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 815 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 346 نئے کیسز سامنے آئے۔

سلطنتِ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 173 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 461 تک پہنچ گئی جبکہ 379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، برطانیہ میں اب تک 74 لاکھ 33 ہزار 114 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button